کراچی(نیوز رپورٹر)سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اورٹرنک والا کے اشتراک سے المصطفیٰ ایجوکیشنل اکیڈمی کورنگی میں مفت طبی کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں 480سے زائد افرادنے مختلف سہولیات سے استفادہ کیا ۔مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں ۔کیمپ میں مرداوپی ڈی103،خواتین اوپی ڈی126،بچوں کی اوپی ڈی 46،آنکھوں کے 53افرادتھے ،جبکہ 11افرادایسے تھے جن کا موتیا پک چکا تھا اُن کی مفت سرجری کی جائے گی ۔کیمپ میں 46مریضوں کا بلڈشوگر،59بلڈپریشراور37کا بلڈ گروپ لیاگیا۔سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب ،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم ،جنرل سیکریٹری احمدرضا طیب نے معاونین اوراس کارخیر میں حصہ لینے والے افرادکو دُعاو¿ں سے نوازااورکہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی غریب علاقوں میںبہترین طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے کیمپوں کا انعقادکرتی رہے گی ۔
المصطفیٰ ایجوکیشنل اکیڈمی