کراچی(نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک پر دیوالیہ ہونے کی تلوار گزشتہ چھ ماہ پہلے کی طرح آج بھی لٹکی ہوئی ہے اور دوسری طرف پی ڈی ایم کی حکومت پہلے دن سے عالمی استعماری طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیلونا بنی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم کی حکومت کی اب تک کی کارکردگی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت عوام کو بیوقوف بنارہی ہے اس کے پاس کوئی بھی مفید پالیسی نہیں ہے جس سے ملکی معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہو سکے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک و قوم کا مستقبل دا پر لگا ہوا ہے اور قوم کا بچہ بچہ بیرونی قرضوں کا مقروض ہے اجلاس سے سیکریٹری جنرل ایم کیو ایس سی حکیم محمد شعیب قریشی و دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کو قوم کے مستقبل کو دا پر لگانے کا کوئی حق نہیں ہے حکومت کو چاہئے کہ قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو قربان کردیں اسی میں ملک و قوم اور آئندہ نسلوں کی بہتری ہے۔
ایم کیو ایس سی
ایم کیو ایس سی کا وفاقی حکومت کی ابتک کی کارکردگی پر اجلاس
Dec 06, 2022