ڈی ایم سی ایسٹ فیومیگیشن وینز تیار کرنے والی پہلی ضلعی بلدیہ

Dec 06, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)ڈی ایم سی ایسٹ نے بلدیہ عظمی کراچی کے بعد پہلی ضلعی بلدیہ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جو اب اپنی فیومیگیشن وینز سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکا¶ کی استطاعت رکھتا ہے، صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت سعید غنی نے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر افسران کے ہمراہ جمشید زون کے دفتر میں پانچ فیومیگیشن وینز کا افتتاح اور ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراءکر دیا ہے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ نے شہریوں اور عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے اچھے اقدامات کئے ہیں آج پانچ ہیوی فیومیگیشن مشینوں کا افتتاح کیا گیا ہے جو کہ شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے اچھا اقدام ہے امید ہے کہ ان مشینوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں صحت اور تعلیم کی جانب سے بے فکری ہونا ضروری ہے ڈی ایم سی ایسٹ نے اپنے ملازمین کو یہ سہولت فراہم کر دی ہے جس میں کافی سہولیات پہنچائی جارہی ہیں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے کہا کہ ضلع شرقی کو ہر سطح پر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اس سلسلے میں مجھے ہمیشہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور بالخصوص صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا تعاون شامل رہا جس کی بدولت دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ آج اپنی فیومیگیشن مشینیں تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح ضلع شرقی کی عوام کو سہولیات پہنچانے کے ساتھ ملازمین کے مسائل کو بھی حل کرینگے. میونسپل کمشنر فہیم خان اور سی ای او یو آءسی عمر السلام نے ہیلتھ انشورنس اور فیومیگیشن وینز کے حوالے سے بریفنگ دی.اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایم اینڈای مبین شیخ، سینئیر ایگزیکٹیو انجینئر امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر اشتہارات جام رضوان ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
 رحمت اللہ شیخ

مزیدخبریں