کراچی(نیوز رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانے کے لیے بلدیاتی انتخابی اصلاحات اور ان پر تمام جماعتوں کی جانب سے رضامندی ناگزیر ہے تاکہ ملک صحیح سمت میں گامزن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاو¿س کے باہر کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کریں۔ عوام کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کو چلانے کے لیے نئی باکردار اور تجربہ کار قیادت کی اشد ضرورت ہے جو صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے واحد حل صرف اور صرف کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنا ہے جس سے جام معاشی پہیہ گھومے گا۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پاک سرزمین پارٹی ہی واحد حل ہے۔ عوام اپنی نسلوں کی بہتری کے لیے پاک سرزمین پارٹی کو مضبوط کریں۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر قائدین و ہزاروں کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔
مصطفیٰ کمال