ٹنڈوالہ یار میں گیس ناپید ، گھریلو خواتین پریشان 

Dec 06, 2022


ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں گھریلوں صارفین کو گیس نہ ملنے کے سبب اسکولوں میں جانے والے طالبات اور ملازمین بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور۔ انتظامیہ اور ٹنڈوالہ یار کے ایم این اے اور ایم پی ایز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹنڈوالہ یار کے شہری عمیر معین قائم خانی،ارشاد سعید خانزادہ،حارث علی قریشی،عرفان آرائیں و دیگر شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی سرد موسم شروع ہوا ہے گیس سونگھنے کو بھی نہیں ملتی گرمی کے موسم میں تو کھانے کے اوقات میں تھوڑی بہت گیس آتی ہے مگر اب انتظامیہ نے انتہائی ہی چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے گیس کو ٹنڈوالہ یار میں نایاب بنا دیا ہے اب چولہے کے ساتھ گیس کے پریشر کو بڑھانے والی مشینیں بھی ناکارہ ہوگئی ہےں۔ کیونکہ ان مشینوں سے گیس کے بجائے صرف ہوا آتی ہے اور اس کا بل بھی عوام کو گیس کی صورت میں ادا کرنا پڑھتا ہے ٹنڈوالہ یار میں اگر یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو عوام بہت جلد پتھروں کے دور میں چلی جائے گی۔ انتظامیہ اور حکومت کو چاہیے کہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار کے گیس کے لاکھوں صارفین کو گیس کی سپلائی بہتر طریقے سے مہیا کرنے کےلئے اقدامات کئے جائےں ورنہ ٹنڈوالہ یار شہر کی گیس کی متاثرہ ہزاروں خواتین اپنے بچوں سمیت سوئی گیس اور سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ شروع کردے گی۔
گھریلو خواتین

مزیدخبریں