شہداد پور مےں پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام 


شہدادپور (نامہ نگار )شہدادپور کے گنجان آباد علاقہ سے چور تاجر کی موٹرسائےکل لے اڑے، تاجروں میں غم وغصہ کی لہر پیدا ہو گئی۔ تفصےلات کے مطابق شہدادپور کے تاجر حامد عبدالحی کے گھر گنجان آباد علاقہ ڈپٹی گلی سے سی ڈی 70 2021ماڈل نامعلوم چور لے اڑے۔ اطلاع ملنے پر انجمن تحفظ تاجران کے صدر الحاج غلام دستگیر قریشی، خالد شیخ، عمران ملک ودیگر تاجر رہنما ان کی دکان پر پہنچے اور واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدادپور شہر میں چوری کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، گزشتہ روز چاول کے تاجر سے گن پوائنٹ پر ہزاروں پر لوٹ کرلے گئے مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی گزشتہ دنوں سمس اسپتال سے موٹرسائےکل چوری ہوئی آج حامد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔تاجر روز لوٹے جارہے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔ انھوں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حامد عبدالحی کی چوری کی گئی موٹرسائیکلبرآمد کرکے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
پولیس ناکام

ای پیپر دی نیشن