پی پی عوامی پارٹی ہے، لوگ جوق در جوق شمولیت کر رہے ہیں


سکرنڈ (نامہ نگار) ایم این اے پاکستان پیپلزپارٹی سید غلام مصطفی شاہ کی ضلعی صدر علی اکبر جمالی،علی نواز چانڈیو،سٹی صدر امتیاز علی راھو اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والے ولی محمد کی نواب فیملی سے تعلق رکھنے والی اھم شخصیت نواب نوشاد لغاری کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ سید غلام مصطفی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کافی مقبول سیاستدان ہےں لیکن ذوالفقار بھٹو اتنا عوامی لیڈر ہونے کے باوجود بھی اسٹیبلشمنٹ کے آگے بے بس رہا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی میں فائدہ نہیں نقصان ہوتا ہے اس لیے عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی وجہ سے ہوسکتا ہے دو سال الیکشن ہی نا ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اس لیے جوک در جوک افراد اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، سندھ میں بارشوں کے ڈیزاسٹر کے حوالے سے کہا کہ میری بھی تین سو ایکٹر زرعی زمین سیلاب کے پانی میں ڈوب گئی تھی ستر ایکڑ اب بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو جلد از جلد اس مشکل سے نکالیں، پیپلزپارٹی نے تین جگہوں پر سو سے زائد فری گھر بنا کر دینے کے منصوبے شروع کیے ہیں علاقے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بات کرتے ہوئے سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ ایس پی سے ٹائم لے کر ان مسائل کی نشاندھی کرواتے ہیں علاقے میں کم وقت دینے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا، بھائی اور چچا اپنے علاقے کے لوگوں کے رابطے میں رہتے ہیں، چیئرمین صاحب نے میری اسلام آباد میں اھم ذمہ داری لگا رکھی ہے لیکن جیسے ہی وقت ملے گا میں بھی اپنے لوگوں کے درمیان ہونگا باقی مجھے صحافیوں کے ذریعے علاقے کے مسائل کی خبریں ملتی رہتی ہیں جن کا میں نوٹس لیتا رہتا ہوں۔
غلام مصطفی

ای پیپر دی نیشن