حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ پنیاری ڈی ایس پی پھلیلی وایس ایچ اوکی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئےZ-B پیلس کے قریب سے تھانہ پنیاری کے مقدمہ کرائم نمبر 59/2022 زیر دفعہ 294-B تعزیرات پاکستان 5-A جوا آرڈیننس میں روپوش ملزمان زوہیب جتوئی و داد جتوئی کو گرفتار کرلیا پنیاری پولیس نے مزید ایک اور چھاپہ مار کاروائی کے دوران پنیاری نہر کے قریب سے منشیات فروشوں محمد شاکر قاضی و غلام علی نارنولی کو 20 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے گرفتار منشیات کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب تھانہ ہوسڑی ڈی ایس پی و سب انسپیکٹرکی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو بھاری مقدار میں کچی شراب ، چرس و اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیامحمد شاہ موری کے قریب سے ملزم عبدالستار پٹھان کو 1 عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ دنوں ہونے والے پولیس مقابلے میں مفرور و پولیس کو انتہائی مطلوب تھاگوٹھ لنک روڈ قاسم پنہور کے قریب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر اعجاز پنہور کو مختلف ڈرم میں 120 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا،جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،علی اصغر کالونی ہوسڑی کے قریب سے خاتون منشیات سپلائر نورجہاں سرائی کو 2 کلو 50 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات کے نتیجے میں مزکورہ ملزمان حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں شراب، چرس و دیگر منشیات کی سپلائی سمیت مختلف وارداتوں میں سرگرم نکلے،گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے نتیجے میں ملزم عبدالستار پٹھان پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب ہے،ہوسڑی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس، نارکوٹکس و سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج لیے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تھانہ ٹنڈو یوسف ڈی ایس پی سائیٹ و ایس ایچ او کا مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک ہزارہ کالونی کے قریب سے ملزم ساجد پٹھان کو 8 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،تھانہ بی سیکشن ڈی ایس پی حسین آباد وانسپیکٹر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے سلطان شاہ قبرستان کے قریب سے منشیات فروش سادو خان پٹھان کو 4 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزم کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
اشتہاری ملزمان
پولیس کا اشتہاری ملزمان خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
Dec 06, 2022