ہیٹنگ تمباکو پرڈکٹس کو بھی  لیگل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،  ثناہ اللہ


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ہیٹنگ تمباکو پرڈکٹس بھی انسانی صحت کے لیے اسی طرح نقصان دہ ہیں جیسے باقی تمباکو پراڈکسٹس ہیں، تمباکو انڈسٹری ایک مرتبہ پھر پالیسی سازوں کو گمراہ کر کے ایک نئی نقصان دہ  پراڈکٹ کو پاکستان میں لیگل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ہم نے حکومت کے ذمہ داران کو اس سلسلے میں خطوط بھی لکھے ہیں کہ اسے کابینہ کے ایجنڈے سے فی الفور نکالا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر اس کے صحت اور اکانومی پر ہونے والے اثرات پر مشاورت کی جائے،یہ بات پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تمباکو انڈسٹری نت نئے حربوں کے ساتھ پالیسی میکرز کو گمراہ کر رہی ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن