بھائی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،محمد اکرم ترین 


اسلام آباد(نا مہ نگار)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے رہائشی معروف کاروباری شخصیت محمد اکرم ترین نے وزیراعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے بھائی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے جو کہ انتہائی با اثر ہیں،پولیس بھی با اثر ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے،واقعہ کی فوٹیج سیشن کورٹ اور آس پاس کے دیگر سی سی ٹی وی کیمروں میں موجود ہے اسے سامنے لایا جائے ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ کی معروف کاروباری شخصیت محمد اکرم ترین نے الزام عائد کیا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کے باعث جے یو آئی کے رکن صوبائی اصغر ترین کے بھیجے ہوئے غنڈوںنے انکے بھائی سردار نسیم خان ترین کو انکے ہاشم ترین نامی ساتھی کے ہمراہ مورخہ 27 اکتوبر 2022کوسیشن کورٹ کے باہر نکلتے ہوئے سر پر خنجر مار کر زخمی کر دیا تھا بعد ازاں محمد ہاشم ترین جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس دوران انکی اپنی فائرنگ سے انکا ساتھی ہلاک ہو گیا،واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعدد درخواستیں دیں اور ایس ایس پی، ڈی آئی جی سے بھی ملکر انہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپیل جس کے بعد بڑی مشکل سے ایف آئی آر درج ہو سکی، اس حوالے سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورت نے ازخود نوٹس لیکراسد ناصر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو معاملہ کی انکوائری کر رہی ہیتاہم پولیس کے عدم تعاون کی بنا پر مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان سرے عام دندناتے ہوئے پھر رہے ہیں ، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے اپیل کی کہ انکے بھائی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن