ایڈوائزرمحتسب نے دیار غیر میں مقیم پاکستانی کی فروخت کردہ اراضی پر قبضہ واپس دلا دیا 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر ایڈوائزر محتسب راولپنڈی جمال یوسف نے جعلسازی سے سمندرپار پاکستانی کی پانچ کروڑ روپے مالیت کی فروخت کردہ اراضی پر قبضہ واپس دلا دیاراولپنڈی کے رہائشی اوور سیز پاکستانی نے بیرون ملک سے آن لائن شکایت کی تھی کہ چند جعلساز افراد نے سا ئل کا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے جعلی پاور آف اٹارنی رجسٹرڈ کروائی اور پھر اسی پاور آف اٹارنی کے ذریعے سائل کی فتح جنگ میں واقع قیمتی اراضی رقبہ تعداد 45 کنال 17 مرلہ جس کی مالیت تقریباََ 5کروڑ روپے بنتی ہے جعلسازی کے ساتھ فروخت کر دی  ۔

ای پیپر دی نیشن