سجاول (نامہ نگار ) سجاول ضلع کی تین شگرملیں کرشنگ شروع نہ کرنے سے گندم سمیت چیٹ کے فصلیں وقت پر نہ ہونے سے کاشکاروں کو لاکھوں کا نقصان کاشتکار پریشان سندھ حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سجاول ضلع کی تین شگرملیں دیوان لاڑ اور شاہ مراد شگرملز دسمبر کا مہینہ شروع ہونے کہ باوجود شگرملز کی کرشنگ شروع نہیں ہوئے اس سلسلے میں سجاول کے کاشتکار رئیس شوکت خان، لغاری سید عبداللہ شاہ، مشتاق خان رئیس ، منظور علی امین چانگ و دیگروں نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں شگرملز کرشنگ شروع کرلیتیں ہے ابھی تک شگرملوں نے کرشنگ شروع نہیں کی ہے جس سے ہمیں لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے بارشوں کی وجہ سے گنا کے فصل کو بہت نقصان ہوا ہیں اور گندم سمیت دیگر فصلیں وقت سر پر نہ ہونے سے بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں سندھ حکومت سمیت اعلیٰ اختیاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ 400 روپے فی من گنا مقرر کرکے شگرملیں کی کرشنگ شروع کرائی جائے۔
کرشنگ