پروفیسر محمد سلیم مرزا، قابل رشک معلم

Dec 06, 2022


جب آپ کسی چیز کو سچے دل سے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے حاصل کر سکیں۔یہ قول پالو کولو کی مشہور کتاب الکیمسٹ سے لیا گیا ہے جس کی حقیقی ترجمانی عصر حاضر کے خاموش،سادہ طبع ا±ستاد کی زندگی میں نظر آتی ہے،جن کا نام پروفیسر محمد سلیم مرزا ہے۔ وہ22 ستمبر 1962 میں مرزا حسن محمد کے گھر (تحصیل مینڈھر ضلع پونچھ) میں پیدا ہوئے۔ بنیادی دینی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ ابھی بچپن کی ہنسی پوری نہیں ہوئی تھی کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ چھڑ گئی اور اس جنگ کے نتیجے میں والدین کو ہجرت کرنا پڑی۔ہجرت کر کے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے چھوٹے سے گاوں لدھڑ گڑھا میں عارضی رہائش اختیار کرنا پڑی۔کچھ ہی عرصہ گزرنے کے بعد اکال گڑھ میں سرکاری رہائشی کوارٹرز میں سکونت احتیار کرنا پڑی۔ محمد سلیم مرزا نے اپنی ابتدائی تعلیم اسلا م گڑھ کے سرکاری تعلیمی اداروں سے حاصل کی 
 اقبال کی خودی کا فلسفہ اور غالب کے کلام سے شغف آپ کو میرپور کالج جیسی عظیم درسگاہ لے گیا۔ چھ ماہ کی ریگولر تعلیم کے بعد والدین کی مجبوریا ں اور کسمپرسی ایک بار پھر آڑے آئی اور ریگولر تعلیم چھوڑکر بطور پرائمری مدرس اپنے تدریسی کیرئیر کا آغاز گورنمنٹ ہائی سکول کراس سے کیا۔ حالات کو انہوں نے اپنے جنون اور لگن کے رستے میں حائل نہیں ہونے دیااور پرائیویٹ سٹوڈنٹ کے طور پر اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ اپنے کام سے محبت اور شفقت نے جلد ہی تدریس کے شعبہ میں لوہا منوایا۔ ایک برس گورنمنٹ ہائی سکول کراس میں سروس کے بعد ان کا تبادلہ گورنمنٹ پرائمری سکول رڑاہ جاگیر کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے خون جگرسے نونہالان رڑاہ جاگیر کی آبیاری کی ۔محمد سلیم مرزا ایسی روشنی کا نام ہے جس کی شعاعوں نے نا صرف ریاست بلکہ بیرون ملک تک اپنے نقوش چھوڑے
نگاہ بلند،سخن دلنواز، جاں پرسوز
یہی ہے رحت سفر میر کارواں کے لیے
    اندر کی تڑپ، سچی لگن اور ادب سے لگاو نے انکو ا±ردو ادب میں ایم۔اے ا±ردو کرنے پر مجبور کیا۔ایم۔اے ا±ردو کے بعد آپ نے ایم ایڈ میں داخلہ لیا۔ا±س وقت آزاد کشمیر یونیورسٹی نے ایم۔ایڈ کا امتحان پہلی بار شروع کیاتھا۔انہوں نے ایم۔ایڈ کے اس متحان میں آزاد کشمیر یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ترقی کی خواہش، اندر کی جستجو نے ا±نہیں پبلک سروس کمیشن کرنے پر ا±کسایا اور پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے بطور لیکچر ر ا±ردو اپنے کیرئیر کا آغاز گورنمنٹ انٹر کالج پونا سے کیا۔
وہی زمانے کی گردش پہ غالب آتا ہے
جو ہر نفس سے کرے عمر جاوداں پیدا
 ایک عرصہ گورنمنٹ کالج چکسواری میں گزارنے کے بعد محمد سلیم مرزا کو گورنمنٹ گرلز انٹر کالج پلاک میں بطور پرنسپل تعینات کیا گیا۔ پروفیسرسلیم مرزا سے فیض یاب ہونے والے طلبا ئآج بطور ڈاکٹرز، انجئیر، آرمی آفیسر، بیوروکریٹ،سیاستدان اور جرنلسٹ ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ان کی جلائی ہوئی شمع کی روشنی تا ابد اپنی کرنیں بکھیرتی رہیں گی۔ اللہ پاک ان کو اچھی صحت کے ساتھ دراز ی عمر عطا فرمائے۔ آمین

مزیدخبریں