اپےل منظور، ہائےکورٹ نے عمر قےدکی سزاءپانے والے 2ملزمان کو بری کر دےا 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزےز نے مقدمہ قتل مےں ما تحت عدالت سے عمر قےد کی سزاءپانے والے دو ملزمان کی اپےل منظور کرکے دونوں کو بری کردےا ملزمان اظہارالحسن اور شوکت مسےح کے وکےل راجہ غنےم عابر خان اےڈووکےٹ نے عدالت عالےہ مےں موقف پےش کےا کہ تھانہ صدر تلہ گنگ مےں 30 اگست2018 ءکو ان ملزموں کے خلاف غلام فرےد کے قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کےا گےا جن پر الزام تھا کہ ملزموں نے سابقہ دشمنی کی بنےاد پر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کی واردات کی ہے پولےس نے ٹرائل کورٹ تلہ گنگ مےں چالان پےش کےا جرم ثابت ہونے پر16 ستمبر2020 ءکو ماتحت عدالت نے دونوں ملزموں کو عمر قےد کی سزاءسنادی سزاءکے خلاف ملزمان نے عدالت عالےہ مےں اپےل دائر کی جس مےں کہا گےا کہ گواہان موقع پر موجود نہ تھے اور پولےس نے پستول کی رےکوری بھی فےک ڈالی تھی عدالت عالےہ نے اپےل کی سماعت مےں فرےقےن کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عمر قےد کی سزاءکالعدم قرار دے کر دونوں کو بری کردےا۔

ای پیپر دی نیشن