ریڈیو پاکستان نے طویل جدوجہد کے بعد اسپورٹس چینل 'ایف ایم 94' لانچ کر دیا 


اسلام آباد(خبر نگار ) کرکٹ کمنٹری کے علمبردار، ریڈیو پاکستان کا طویل عرصہ بعد ملک میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے ہر سطح پر فروغ کے لیے منفرد قدم، ریڈیو پاکستان نے طویل جدوجہد کے بعد اپنا اسپورٹس چینل 'ایف ایم 94' لانچ کر دیا. پاک، برطانیہ ٹیسٹ کرکٹ سیریز میں سپورٹس چینل ایف ایم 94 نے اپنے ماہرین کے ذریعے رواں تبصروں اور تجزیوں سے عوام الناس کے ہی نہیں برطانوی مہمانوں کے بھی دل جیت لیے. دستیاب تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ سے عوام الناس ریڈیو پاکستان کے کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں پر رواں تبصروں، تجزیوں اور ماہرین کی آراء پر مبنی خصوصی براہ راست ٹرانسمیشن سے محروم تھے، کم و بیش ڈیڑھ دہائی بعد حالیہ برطانیہ، پاکستان ٹیسٹ سیریز سے کچھ ہی عرصہ قبل ریڈیو پاکستان نے اپنا سپورٹس چینل "ایف ایم 94" شروع کیا ہے۔
، حالیہ ٹیسٹ سیریز اس وقت پاکستانی عوام کے لیے مزید دلچسپ ہو گئی جب ریڈیو پاکستان نے اپنے میڈیم ویو نیٹ ورک پر بال ٹو بال لائیو کمنٹری نشر کرنا شروع کی جس نے ملک کے دور دراز علاقوں میں ریڈیو کمنٹری سننے کی خواہش پوری کر دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن