راولپنڈی( محبوب صابر سے)راولپنڈی میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی مہم کا افتتاح کر دیا گیا جو ایک ہفتہ جاری رہے گی، 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی، ایک لاکھ 66 ہزار اور نو سو بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی دوا دی جائے گی، 55 ہزار 633 حاملہ خواتین کو ضروری ادویات فراہم کی جائیں گی، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی نے مہم کا فتتاح کیاجو 5 دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہے گی، اس مہم کو نیوٹریشن ویک کا نام دیا گیا ہے 5سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا دی جائے گی اور حاملہ خواتین کو آئرن اور فولک ایسڈ کی گولیاں بھی دی جائیں گی نیوٹریشن ویک کے دوران بچوں کی سکریننگ بھی کی جائے گی جس کے دوران غذائی قلت کے شکار بچوں کا نیوٹریشن سنٹرز میں علاج کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں 43 بنیادی مراکز صحت، نو دیہی مراکز صحت اور چھ ٹی ایچ کیو ہسپتال ہیں جہاں غذائی کمی کا علاج کیا جاتا ہے، اس ویک کے دوران بچوں کو حفاظتی ٹیکوں اور حاملہ خواتین کو غذائی ضروریات کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی۔ نیوٹریشن ویک کے دوران 18 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔