اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ،رشتہ کے تنازعے پر فائرنگ کرکے لڑکی کی والدہ قتل کر دی گئےں تھانہ بہارہ کہو کو محمد حفیظ نے بتایا کہ اٹھال چوک میں اپنی بیوی یاسمین اپنے بھائی صغیر کے پاس آئے ہوئے تھے بس سٹاپ پر کھڑے انتظار میں تھے اسی اثناءمیں ایک شخص نے فحش کلامی شروع کر دی اور دھمکیاں دینے لگا اور گاڑی RIR-7721میں بیٹھا اور تیز رفتاری سے چلائی اور ہمیں کچل دیا جس سے شدید زخمی میری بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، تھانہ کورال کو محمد طلحہ شفیق نے بتایا کہ وقاص نے رشتہ نہ ملنے پرمےرے گھر میں گھس کر والدہ ناصرہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
وقاص نے رشتہ نہ ملنے پرمےرے گھر میں گھس کر والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، کورال پولیس نے طلحہ شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
Dec 06, 2022