سواں گارڈن میں تےن ڈاکوگھر میں داخل ہوکر50ہزار روپے وقیمتی کاغذات، آئی نائن میں مسلح موٹر سائیکل سوار شہری سے 4لاکھ9ہزار روپے چھین کر فرار


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹرےٹ کرائم ، چوری اور ڈکےتی کی وارداتوں مےںشہریوں کوملکی و غےر ملکی کرنسی ،طلائی زےورات ، کرولا کار ،موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا گیاتھانہ شہزاد ٹاﺅن کو اجمل خٹک نے بتایا کہ مےرے گھر سے 26لاکھ60ہزار روپے کی نقدی اورچار تولہ طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ لوہی بھیر کو محسن عباس نے بتایا کہ سواں گارڈن میں تےن ڈاکومےرے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 50ہزار روپے، بےنک کارڈز، ڈرائیونگ لا ئسنس اور کاغذات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آئی نائن کو حمزہ منظور نے بتایا کہ دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مجھ سے 4لاکھ9ہزار روپے چھین لئے، تھانہ مارگلہ کو 
جاذب وقاص نے بتایا کہ مےرے گھر سے ملازمہ نے 22تولہ وزنی طلائی زیورات، 8لاکھ روپے، 1200امریکن ڈالراور1500برطانوی پاﺅنڈ چوری کرلئے ،تھانہ ترنول کو شعیب منظور نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 50ہزار روپے اور 2موبائل فون چھین لئے،تھانہ آئی نائن کو روحی منیب نے بتایا کہ ایچ نائن بازار میں مےرا بیگ چوری ہوگےاجس میں14 ہزار روپے کی نقدی اور اے ٹی ایم کارڈتھے، تھانہ سہالہ کو حسیب احمد نے بتایا کہ ماڈل ٹاﺅن میں سیکورٹی گارد روم میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور گارڈ سے گن چھین لی ہم سب کے ہاتھ پاﺅں باندھ دئیے جس کے بعد گودام میں موجود قیمتی سامان ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہو گئے، محمدی ٹاﺅن سے چوہدری ایان علی کی کرولا کارچوری ہوگئی ، ایف سکس ٹو سے گلفام گلزا، جی نائن مرکز سے محمد زین العابدین ، جی الیون مرکز سے محمد آصف، میرا آبادی سے محمد طارق کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن