پنجاب کے پی کے اسمبلیاں عمران خان کے اشارے کی منتظر‘ لمحے کی تاخیر نہیں ہو گی: مسز شاہدہ احمد


 خانیوال(خبر نگار) تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں اشارہ ملتے ہی ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہو گی امپورٹڈحکومت جس قدر انتخابات میں تاخیر کرے گی ان کے لیے مسائل پیدا ہوں گے وہ معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے پرفریب نعروں سے اقتدار میں آنے والوں نے عوامی خدمت کی بجائے اپنے کیسز ختم کرنے پر توجہ دی جس کے نتیجے میں ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو گیا اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کی عوامی مقبولیت نے حکمران ٹولے کی نیندیں اڑا رکھی ہیں اور الیکشن کا نام سنتے ہی ان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن