حکومت مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کرے: شہزاد کھچی


میلسی (تحصیل رپورٹر) سابق ضلع ناظم وہاڑی ممتاز خان کھچی کے صاحبزادے شہزاد خان کھچی نے کہا ہے کہ مہنگائی میں روز افزوں اضافہ جاری ہے پٹرول کے بعد سوئی گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں یہ صورتحال عوام کے لئے کسی آزمائش سے کم نہیں ۔ مہنگائی کے تازہ ترین سٹیٹس نے غریب کا جینا محال کر دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری ریلیف کے اقدامات اٹھائیں اور مہنگائی میں کمی لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن