ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی بارویں سنڈیکیٹ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ایم ایس ڈاکٹر راو¿ امجد علی خان، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمد ابوبکر، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر فواد خاکوانی،اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر نبیل احمد سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر سنڈیکیٹ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا بارواں سنڈیکیٹ اجلاس سات دسمبر کو منعقد ہو گا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گی۔