پی ڈی ایم کی فہم و فراست سے انتشار کی سیاست ناکام ہو گئی: سعید منیس


میلسی(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم میاں شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کی بدولت ملک تیزی سے معاشی بحران سے نکل رہا ہے بہت جلد عوام ثمرات سے مستفید ہونگے ملک دیوالیہ ہونے والوں کی خواہش رکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سعید احمد خان منیس نے صرافہ ایسوسی ایشن میلسی کے رہنماء محمد امجد انصاری کے صاحبزادے دانیال انصاری کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے دوران گفتگو کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاسی فہم و فراست کے باعث ملک میں انتشار کی سیاست کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اقتدار کی محرومی سے پاگل پن میں مبتلا عمران خان کو بھی زمینی حقائق کی سمجھ آرہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ جنرل الیکشن میں بھاری مینڈیٹ لے کر کامیاب ہو گی۔ اس موقع پر محمداجمل خان سگو، ندیم حیدر خان کھچی، راو اکبر علی، شیخ قیصر رشید، راو وکی، چوہدری زاہد جاوید، قاضی نسیم اقبال، محمد یوسف کامران، ابرار احمد انصاری، محمد ارشاد مغل، محمد اکمل خان منیس، چوہدری شاہد غفور، شیخ محبوب الہی، شیخ محمد صابر سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن