امدادی رقم کی اقساط جاری ، ایس ایم ایس موصول نہ ہونے پربےنظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس رابطہ کریں: اسسٹنٹ کمپلینٹ


بند بو سن (خبر نگار )مستحق خواتین کے لیے امدادی رقم کی نئی اقساط جاری۔ملک صابر حسین مہوٹہ تفصیل کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملتان کے اسسٹنٹ کمپلینٹ ملک صابر حسین مہوٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حالیہ سروے کے بعد تحصیل بھر میں تمام مستحق خواتین کے لیے امدادی رقوم کی نئی اقساط 7000روپے فی کس حکومت کی جانب سے جاری کی جاچکی ہیں جس کے تصدیقی ایس ایم ایس بھی متعلقہ خواتین کے رجسٹر نمبر پر بھیجے جا چکے ہیں۔تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے باوجود بھی جن خواتین کو تاحال ر قم موصول نہیں ہوئی یا رقم کے حصول میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا ہے وہ فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفس میں رابطہ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن