جبری تبدیلی مذہب پر مسترد بل پاس کیا جائے: منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی

Dec 06, 2022


ملتان(سپیشل رپورٹر) پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین عابد چاند نے کہا ہے کہ جبری تبدیلی مذہب پر مسترد کیے گئے بل کو فوری طور پر پاس کیا جائے ورنہ اقلیتیں احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے آ خری حد تک جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیل آ باد میں پاکستان مینارٹیز (پی ایم ڈی پی) کے اٹھارویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیف آ رگنائزر فاروق پال،ضلعی صدر موجد تنویر، فیصل سرفراز ،لیاقت چوہان،ریاض انجم، ارشد جاوید، ندیم سرفراز شاہد گل، عظیم ندیم ، دو مینک لوئیس، جاوید فرانس،اسلم فرزند ، نشابل ندیم ، سلیمان ارشد، مختار سردار، عامر جان ، غلام علی بخاری محمد علی رضوی نے بھی خطاب کیا عابد چاند نے مزید کہا کہ پاکستان کی تخلیق کا مقصد متحدہ ہندوستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں، مجبور محکوم محروم اور استحصالی طبقوں کے لیے الگ ریاست کا قیام تھا چیف آ رگنائزر فاروق پال،ضلعی صدر موجد تنویر،لیاقت چوہان ایڈووکیٹ،سید محمد علی رضوی نے کہا کوئی ریاست قائم نہیں رہ سکتی جس میں اقلیتوں پر ظلم و جبر روار کیا جا رہا ہو ہم اپنے حقوق کی بجا آوری کے لیے احتجاجی تحریک چلانے سے گریز نہیں کریں گے، اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی ،امن وامان کے قیام کے لیے دعا کی گئی۔

مزیدخبریں