لاہور( نوائے وقت رپورٹ)متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران، قائم مقام افغان وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد کی قیادت میں امارت اسلامیہ کے وفد نے افغانوں سے کہا ہے کہ وہ وطن واپس آئیں اور اپنے ملک کی ترقی میں حصہ لیں۔ قائم مقام وزیر دفاع نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے سینئر حکام سے بات کریں گے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کیسے بہتر کیے جائیں اور خلیجی ملک میں افغانوں کو درپیش چیلنجز سے کیسے نمٹا جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم متعلقہ حکام سے ملاقات کریں گے اگر ویزا کا مسئلہ ہے، پروازوں میں کوئی مسئلہ ہے، یا قیدیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ یہاں تک کہ اگر افغانستان کے اندر مسائل ہیں، مثال کے طور پر، پاسپورٹ کا مسئلہ یا دیگر مسائل، میں ان معاملات سے نمٹنے کی کوشش کروں گا۔
افغان وطن واپس آئیں، ملک کی ترقی میں حصہ لیں: ملا یعقوب
Dec 06, 2022