آمروں کے نام و نشان مٹ گئے، بھٹو کا نام زندہ :پیپلز پارٹی

Dec 06, 2022


ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرک بار ایسوسی ایشن حاجی امین ساجد کے زیر اہتمام کچہری میں پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین ساجد, ممبر ہاکستان بار کونسل و بانی رکن پیپلزپارٹی مرزا عزیز اکبر بیگ, پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران, سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی ملتان سٹی ساجد بلوچ, سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر نجف علی چاون, نجمہ جٹ راں, ملک سلمان سعید راں تحصیل سیکرٹری, عدنان حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے متعدد بار انتخابی کامیابی حاصل کی۔ قائد عوام اور قائد جمہوریت شھید بینظیر بھٹو نے سیاسی ورکرز کے دلوں میں ایسا عشق بھر دیا کہ وہ کبھی بھٹوازم کو بھلا نہیں سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تاریخ میں آمروں کے نام و نشان مٹ گئے لیکن بھٹو کا نام عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا، پیپلزپارٹی آج بھی سارے صوبوں کی زنجیر ہے۔
 عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کا بعد اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے دوبارہ سے کنٹینر کے سفر کا آغاز کر کے سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے تقریب میں یاسر چاون ،عابد حسین شاہ، اشفاق کھوکھر،رجب بھٹہ،علی اسلم تھہیم،, عمر حیات،, چوہدری خلیل احمد،خرم شہزاد, ملک خادم لنگاہ،رانا منیر,،تصور خان, بشیر احمد, محمد شعیب, محمد علی, علیم انصاری, اجمل انصاری, اشتیاق احمد, استاد ظفر, سیف خان بلوچ, استاد صادق, شفیق احمد, اللہ ڈتہ و دیگر عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں