ملتان (سپیشل رپورٹر)نجی لا کالج کے زیر اہتمام قانونی موضوعات پر ایک لیکچر سیریز کا باقاعدہ آغاز کیا گیامذکورہ لیکچر سیریز میں ابتدائی طور پر (MLC ) میڈیکو لیگل سڑٹیفیکیٹ کے موضوع کا انتخاب کیا گیا۔ اس لیکچر میں ڈسٹرکٹ بار لاہور اور لاہور ہائیکورٹ بار، ملتان- بنیچ کے وکلا کے ساتھ علی پور مظفرگڑھ سے آئے ہوئے وکلا نے بھرپور شمولیت کی اس حوالے سے منعقدہ پہلے لیکچر میں MLC کے موضوع پر اسلام آباد سے آئے ہوئے ڈاکٹر فرحت عباس نے لیکچردیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، ملتان کی جوائنٹ سیکرٹری مبشرہ شاہد شیخ نے میڈیکو لیگل سڑٹیفیکیٹ کی کریمنل کیسز میں اہمیت بارے حاضرین و سامعین کو بتایا لائبریری سیکرٹری ، ڈسٹرکٹ بار، ملتان، اقبال حسین کھوکھر نے اس حوالے سے کالج اور JLF کی اس کاوش کو سراہا،ساتھہ ہی انھوں نے ملتان بار میں ایسی لیکچر سیریز کے شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا ڈائریکٹر کالج چوہدری ابو بکر نے کہا وکلا اور لا سٹوڈنٹس کے لیے ایسی اکیڈیمک ایکٹیویٹیز کی بابت ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا ۔ آخر میں شرکا اور سپیکرز میں شیلڈ اور سڑٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔