خانیوال(خبر نگار)ڈسٹرکٹ بار پروگریسو فرینڈز لائرز فورم کے زیر اہتمام نئے آنے اور گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری اور فورم کے پیٹرن چیف محمد ہارون چوہدری نے کہا عدل و انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاءکا کلیدی کردار ہے سینئر کا احترام اور آئین و قانون کی بکس سے رشتہ جوڑ کر محنت ولگن سے کامیابیوں کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے نئے آنے والے وکلاءکو درپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، سرپرست اعلیٰ چوہدری رشید احمد، چیئرمین ملک اصغر مجید کھوکھر، صدر شیخ محمد آصف ندیم، جنرل سیکرٹری فخر حیات بلوچ،نے کہا کہ پروگریسو فرینڈز لائرز فورم کا بنیادی منشور وکلاءبرادری کو درپیش مسائل حل کرنا ہے سینئر وکلاء ملک صفدر حسین ٹنڈا، مہر اسد سیال، چوہدری شفقت بشیر چیمہ ، سیٹھ مختار حسین پڑھیار، ملک طارق حسین کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروگریسو فرینڈز لائرز فورم کے منشور سے متاثر ہو کر شمولیت کی ہے گروپ کے فیصلوں کی پاسداری کرتے ہوئے اسے مزید فعال بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تقریب میں نئے آنے والے وکلائ ملک ولید اصغر کھوکھر، چوہدری بلال ظفر ، رانا ارقم جمشید ، سردار عثمان غنی ، چوہدری فیصل شفیق ،علی۔خان بلوچ، چوہدری فیصل ارشد ، حافظہ فرح انجم ،ودیگر وکلاءنے ویلکم تقریب کو سراہا۔