ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ؛ بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری نہ کیے


 ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو ویزے دینے میں تاخیری حربے اختیار کررہا ہے جس کی وجہ سے ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی شرکت مشکو ک ہوگئی ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ہم نے ویزوں کےلئے کھلاڑیوں کی تمام دستاویزات 12ستمبرکو بھارت بھجوائی تھیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاسپورٹ 23 نومبر کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوائے گئے تھے تاہم پاکستان میں بھارتی کمیشن ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہا جس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی افتتاحی تقریب ہو گئی جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن