خانیوال (خبرنگار) ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کی ہدایت اور سیکٹر کمانڈرعاطف چوہدری کے حکم پر افسران اور جوانوں کی تربیت کیلئے بیٹ نمبر22 میں موٹروے پردھند یا کم روشنی کی صورت میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کیاگیا۔ ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی کی زیرنگرانی ان سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریفک کا بہترین بہاو¿ موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے۔