ملتان ( سماجی رپورٹر )خصوصی افراد، افراد باہم معذور کے عالمی دن کے حوالے سے سوشل ویلفیئر بیت المال اور سماجی تنظیم وادارہ دوآبہ فاو¿نڈیشن کی جانب سے ضلع کو نسل ہال مظفرگڑھ میں خصوصی تقریب و سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر مظفرگڑھ کے سکول کے بچوں نے شاندار ٹیبلوز پیش کیئے ، دوآبہ فاو¿نڈیشن اور مسلم ہینڈز کے اشتراک سے 30 وہیل چیئرز اور سفیدچھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سمیع اللہ فاروق نے خصوصی بچوں کے لیے نقد ڈیڑھ لاکھ روپے کیش کی رقم نقد کیش تقسیم کی پروگرام میں ملک اکرم تکلیر,محمد عامر باٹ,خلیل الرحمان,عابدہ رحمان,عافیہ بلال,، طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
معذور کا عالمی دن‘ 30 وہیل چیئرز اورسفیدچھڑیاں تقسیم
Dec 06, 2022