دودھ میں ملاوٹ پر دکاندار‘ پروسیسنگ ایریا میں واش روم پر ہوٹل کوبھی جر مانے عائد


ملتان(خصوصی رپورٹر) پیر کالونی ملتان میں 2 سپر سٹورز کو ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ بوسن روڈ ملتان میں دودھ میں فیٹ کی کمی اور پانی کی ملاوٹ ہونے پر ملک شاپ کو 10 ہزار، لطیف ٹاو¿ن بیکری یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاءکا استعمال کرنے پر 28 ہزار لیاقت روڈ میاں چنوں میں پروسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی پر ریسٹورنٹ کو 25 ہزار لودھراں میں بیکری یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں میلسی میں واقع سپر سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء بیچنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن