کلام اقبال زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی کرتا ہے:ڈاکٹر بصیرہ عنبرین 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کلام اقبال زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی کرتا ہے۔ وجود زن سے ہے کاینات میں رنگ اسے فکر اقبال کی روشنی میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں 145 ویں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کیاوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز مس شگفتہ فردوس نے مجلس اقبال اور آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام فکر اقبال کی عصری معنویت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کہا کہ طالبات کلام اقبال کے مطالعہ کو لازم پڑھیں اور خود سے مکالمہ کریں کہ ہم کس مقام پر کھڑے ہیں ۔ طالبات نے کلام اقبال پر ٹیبلو بھی پیش کیے۔تقریب کے اخر میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن