محکمہ صحت حا فظ آباد نے  ہفتہ نیوٹریشن کا آغاز کردیا


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)محکمہ صحت حا فظ آباد کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ہفتہ نیوٹریشن کا آغاز ہو گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کو آرڈنیشن اشفاق احمد اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نیئر عمران حیدر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نیوٹریشن ویک پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کیپٹن ڈاکٹر اسد اکرم،فوکل ڈاکٹر حمزہ تارڑ، انچارج میڈیم عشرت سمیت ڈاکٹر ز، محکمہ صحت کے ملازمین اور خواتین نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نیوٹریشن ویک منانے کا مقصد ماں اور بچے کی بہتر صحت کے حوالہ سے اقدامات کرنا اور بالخصوص دودھ پلانے والی خواتین کو اس بارے آگاہی دینا  ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اس نیوٹریشن ویک سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کسی بھی سرکاری ہسپتال کا وزٹ کریں اور وہاں اپنی اور اپنے بچوں کی صحت اور غذ اء کے حوالہ سے مفید مشورے ضرور حاصل کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...