دکھی انسانیت کی خدمت کرنا  صدقہ جاریہ ہے: صدیق مہر


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے77چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ این اے 77میں مختلف یونین کونسلوں سے مقرر کئے گئے چیئرمین زکوۃ کمیٹی کو نوٹیفیکیشن دیتے ہوئے کیا۔،نومنتخب چیئرمین زکوۃ کمیٹی میں رانا اکرام،جہانگیر خان،ممتاز حسین،اشفاق احمد کنول،ریاض احمد،محسن منیر،اشفاق احمد،محمد کاشف،تنویر فقیر محمد،ریاض احمد،جمیل احمد،غیاث احمد،محمد یامین،مختار احمد اور دانش نعیم شامل ہیں،اس موقع پر صدر پی ٹی آئی نندی پور ٹائون میجر(ر) نبیل انور چیمہ،امیدوار پی پی 59سردار حق نواز چیمہ،ندیم انور چیمہ،بلدیاتی نمائندے میاں محمد ناصر،مہر عامر حسین،طارق محفوظ شاہ،لقمان کھوکھر،عرفان عافی ملک،رانا کاشف علی ایڈووکیٹ،اشفاق گجر،ملک اشفاق،تحسین ملک،مہر عباس،نعیم اشرف بٹ،علی بٹ،رانا شان علی،مہر یوسف،رضوان جٹ،توصیف ٹیپو کمبوہ،سردار ماجد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن