ہارون سلہریا کے قاتلوںکو گرفتارنہ کرنے کیخلاف مظاہرہ،روڈ بلاک


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ہارون سلہریا کے قاتلوںکو گرفتارنہ کئے جانے کے خلاف کڑیالہ کے مکینوں اور  مقتول کے عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے  ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور ٹائروںکو آگ لگا کر سرگودھا روڈپر ٹریک کو بلاک کردیا۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس گردی کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ تین ہفتے گذرنے کے بعد بھی کسوکی پولیس ہارون سلہریاکے قاتلوںکو گرفتار نہیںکرسکی بلکہ ہمارے انتقامی کاروائیاں کررہی ہے ، ملزم سوشل میڈیا پر انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حتجاج کی وجہ سے شہریوں کے اور مسافروںکو شہر اور سرگودھا روڈ پر آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہارون سلہریا کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہواتھا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...