ترقی و کامیابی کا راز حصولِ علم، فروغِ تعلیم میں پنہاں ہے :نیلم عامر

Dec 06, 2022


کامونکی(نمائندہ خصوصی)تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں،والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے تعلیمی ترقی کے مقاصد بخوبی حاصل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل ہوپ لینڈ سکول کامونکے نیلم عامر نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ترقی و کامیابی کا راز حصولِ علم، فروغِ تعلیم میں پنہاں ہے علم دنیامیں قوموں کی ترقی اور ملکوں کی خوش حالی کاایک سچّاحوالہ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جس قوم نے علم کادامن تھاما،اْس نے دْنیاپر راج کیا۔ ویسے توانسان میں شعور بیدار کرنے کی خاطر تمام ہی مذاہب نے حصولِ علم، تعلیم و تربیت کی اہمیت کواْجاگر کیا، لیکن دین اسلام،فروغِ علم کے سب سے بڑے علم بردار اور داعی کے طورپرسامنے آیا ، جب نبی کریم ؐ مبعوث کیے گئے، عالم عرب جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھااور پھر تعلیم و تربیت ہی نے ان فرسودہ عقائد،رسوم و رواج کو ختم کرنے میں مدد دی۔

مزیدخبریں