گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ضلعی صدر تحر یک انصا ف خواتین ونگ شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح 13رنگی پارٹی کا صفایا کیا ہے ایسے ہی قومی انتخابات میں کرے گی، کرپٹ مافیا ایڑھی چوٹی کا زور لگا لے، قومی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے، مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والوں کے دور میں مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے،ملک اس وقت سنگین معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان قوم کی واحد امید ہیں، ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور صاف و شفاف انتخابات ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ جب بھی انتخابات ہوں گے پی ڈی ایم کی جماعتوں کو عبرتناک شکست ہوگی،موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے اسی لیے ہر ممکن طور پر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں ، عمران خان کی جاری جدوجہد در حقیقت انصاف کی بالا دستی کی جنگ ہے۔ اس موقع پر ، تسنیم چیمہ ایڈووکیٹ، سائر ہ چیمہ بھی مو جو د تھیں۔