سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)مقامی سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں معذور افراد کاعالمی دن منایا گیا،سنٹرمیں پروقار تقریب منعقد کی گئی ،جسکی صدارت ہیڈ مسٹریس عمارہ خورشید نے کی، تقر یب میں اساتذہ کرن شہزادی،آمنہ شفقت اور ارم بتول نے خطاب کیا،بچوں نے ٹیبلو پیش کئے،اس موقعہ پر عمارہ خورشید نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباًایک ارب افراد کسی نہ کسی قسم کی ذہنی یا جسمانی معذوری کا شکار ہیں، خصوصی افراد معذور نہیں ہیں بلکہ ہم سے ذرا مختلف صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں، خصوصی افراد عام انسانوں کی طرح بہت سی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔،فری کتب ،فری تعلیم و دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،عوام کو چاہئے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں سنٹر میں داخل کرائیں تاکہ وہ بھی مفید شہری کے طور پر سامنے آئیں،کرن شہزادی نے کہا کہ معذوری کو کمزوری بنا کر ناامید ہونا گناہ ہے کیونکہ اگر عزم جوان اور حوصلے بلند ہوں تو منز ل کا حصول ناممکن نہیں بلکہ منزل خود چل کر ان لوگوں کے پاس آجاتی ہے جن کے اند ر کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہوتاہے ، معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں یہ افراد اپنے دماغ اور سوچ کو پروان چڑھا کر ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سانگلاہل: سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں معذور افراد کاعالمی دن منایا گیا
Dec 06, 2022