صرافہ بازار فیروزوٹواںکااجلاس‘ عطاء اللہ صدر‘ مقصود احمد سیکریٹری منتخب


فیروزوٹواں (قاسم ریاض وٹو سے ) صرافہ بازار فیروزوٹواں کے اجلاس میں حاجی عطاء اللہ زرگر صدر اور حاجی رائے مقصود احمد زرگر جنرل سیکریٹری منتخب تفصیلات کے مطابق فیروزٹواں صرافہ بازارکا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیروزوٹواں کی تمام جیولر ز برادری کی موجودگی میں متفقہ طور پر حاجی عطاء اللہ زرگر کو صدر اور رائے مقصود احمد کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا اس موقع پر اہل علاقہ اور اہم شخصیات نے رائے مقصود احمد زرگر کو پھولوں کے ہار پہنا کر جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جس میں شامل ملک احسان زین وٹو، ملک تجمل ریاض وٹو، ملک محمد افضل وٹو، قاسم ریاض وٹو، عثمان رئوف، ملک عارف اور دیگر نے رائے مقصود احمد کو جنرل سیکریٹری کا عہدہ ملنے پر ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ اپنے عہدہ کے ساتھ ایمانداری سے پیش آئیں اور بازار کی تعمیروترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن