مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلامی تحریک کے نائب صدر الشیخ کمال الخطیب نے کہاہے کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کی صبح زیادہ دورنہیں ۔الخطیب نے بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے ارد گرد رچی جا رہی خطرناک سازشیں اور تعلقات معمول پر لانے کے منصوبے، ہر جگہ فلسطینیوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ قابض دشمن کو یہ پیغام دیں کہ الاقصیٰ اور اس کی مغربی دیوار صرف مسلمانوں کے لئے ہوگی۔الخطیب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی دیواروں پر قابض ر یاست اور اس کے آباد کاروں کے وہم و گمان کو پاش پاش کر دیا جائے گا اور اس کی چٹان کی مضبوطی پر ان کے تمام منصوبے ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کے لئے مخصوص ہے۔ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا قبلہ اول اور ان کے نبی کی زیارت گاہ ہے۔ مسجد حرام کی طرف متوجہ ہونے والا ہرمسلمان مسجد اقصیٰ کواپنا قبلہ اول مانتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ قوم ایک مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ اس کے دشمن اسے کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کی صبح زیادہ دور نہیں۔