وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت والڈ سٹی لاہوراتھارٹی سے متعلق اعلی سطح کااجلاس

Dec 06, 2022 | 12:51

ڈی جی لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے تفصیلی بریفنگ دی قدیم ترین اور تاریخی عمارتوں اور مقامات کی ڈرون سے فضائی نگرانی کا فیصلہ گنجان آباد علاقوں میں جدید ترین ڈرون کے ذریعے تاریخی عمارتوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاریخی عمارات کے اردگرد تجاوزات کے سدباب کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جدید ترین ڈرون سے قدیمی عمارتوں او رمقامات ناجائز قبضے کی روش کا سدباب بھی کیا جا سکے گا وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کو ڈرون دینے کیلئے کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت 
اجلاس میں معمار لاہور سرگنگارام کی ٹیکسالی گیٹ میں قدیمی رہائش گاہ کی بحالی پررپورٹ پیش .شیخوپورا ں بازار ٹیکسالی گیٹ میں گنگارام کی دکانیں اورکٹری میں میوزیم اورگنگارام گیلری قائم کی جائے گی۔
سر گنگا رام جدید لاہور کے محسن اور معمار ہیں، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کریں گےلاہور پاکستان کا ثقافتی دل ہے،تاریخی حیثیت بحال کریں گے۔لاہور کی تاریخی اور ثقافتی شکل بحال کر کے جدید ترین سیاحتی مرکز بنائیں گےلاہورکی ثقافتی روایات کی بحالی کاکام سابقہ دور میں جہاں چھوڑا تھا،وہیں سے شروع کیا ہے لاہور کے دہلی دروازے اورشاہی گزرگاہ کی بحالی سے پاکستان کا ثقافتی امیج بہتر ہوا۔بریفنگ
اندرون لاہورمیں 700گھر اور509دوکانوں کوقدیمی شکل میں پوری طرح بحال کیاگیا ہے۔
اندرون شہر میں انفراسٹرکچر سروسز،گلیوں کی بحالی،واٹر سپلائی سسٹم اورانڈر گراؤنڈ وائرنگ مکمل ہوچکی ہے
 ”ویکھ لاہور، روشن گلیاں، یاترا اور صوفی نائٹ“ میں شائقین اور سیاح کیثر تعداد میں شرکت کرتے ہیں
 رم مارکیٹ کو منتقل کرکے بادشاہی مسجد کے عقبی حصے کی تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی۔ 
لاہور میں قدیمی عمارتوں اور آثار قدیمہ کی بحالی کے لئے ورلڈ بینک او راے ایف ڈی او ردیگر ادارے بھرپو رتعاون کررہے ہیں
یوسف صلاح الدین،سلمان غنی،جی ایم سکندر،ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری اوقاف میاں ابرار احمداورڈی جی پی ایچ ذیشان لاشاری اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

مزیدخبریں