سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ کے از خود فیصلے کو سراہتے ہوئے شیخ رشید نے ٹوئٹ کی کہ سینئیر صحافی ارشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین ہے، کیس میں بہت سارےچھپے چہرے بے نقاب ہوں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، 13فراری پارٹیاں عمران خان کو نااہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں اور روس سے تیل کا معاہدہ منظر عام پر لایا جائے.