جیتنا ہے تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہو گی: چئیرمین کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر ٹیسٹ سیریز جیتنی ہے تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔ چئیرمین کرکٹ بورڈ

رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں اٹیکنگ گیم کھیلنے کی ہدایت کی ہے، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ جس طرح انگلینڈ کھیلا ہے. اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کو کھیلنا ہو گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتا جا سکتا تھا، پلیئرز تھوڑی اور جان مارتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، فاسٹ بالرز کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی تھی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن