منظور پشتین کو صوبہ بدر کر دیا، پی ٹی ایم پر پابندی زیر غور، بلوچستان حکومت 

کوئٹہ (نیٹ نیوز) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ منظور پشتین کو گرفتار کر کے صوبہ بدر کر دیا گیا ہے۔ حکومت  (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ منظور پشتین کو چمن سے گرفتار کر کے صوبہ بدر کیا گیا اور انہیں ڈیرہ غازی خان کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ منظور پشتین پابندی کے باوجود صوبے میں داخل ہوئے اور چمن میں جاری دھرنے سے بار بار خطاب بھی کر رہے تھے۔علاوہ ازیں منظور پشتین کو بلوچستان کے حکام نے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پشتین کو سخت سکیورٹی میں رات گئے قلعہ سیف اللہ منتقل کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن