اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر شبیر شریف شہید، نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے اعلامیہ کے مطابق میجر شبیر شریف کی جرت اور بہادری ہمیں یاد دلاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ ایمان، لگن اور ہمت قوموں کو فتح سے ہمکنار کرتی ہے۔ بِلا شبہ میجر شبیر شریف شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔