مرکزی مسلم لیگ پاکستان کو معاشی طور پر خود کفیل بنائے گی‘خالد مسعود سندھو 

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کی کرن مہیا کرے گی۔یہ امراء کا نہیں بلکہ غریب کا پاکستان ہے۔مرکزی مسلم لیگ پاکستان کو معاشی طور پر خود کفیل بنائے گی۔ ہم ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فیصل ندیم، تابش قیوم ،مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری محمد سرور،انجینئر حارث ڈار سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ تنظیمی اجلاس میں عام انتخابات میں امیدواروں کے ناموں پر سکروٹنی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس کے اندر لاہور میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے چھ رکنی کمیٹی میں ڈویژنل صدر چوہدری محمد سرور، لاہور سٹی صدر انجینئر عادل خلیق، نائب صدر ملک اعجاز اور جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار سمیت دیگر افراد شامل کیے گئے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ ملک کیلئے مخلص،ایماندار اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرکے میدان میں اتارے گی۔

ای پیپر دی نیشن