جنرل بس سٹینڈ سے 8کنال سرکاری  اراضی واگزا،غیر قانونی تعمیرات مسمار

لاہور(خبرنگار)  ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ پر بڑی کارروائی کی گئی۔ چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سید کامران اور متعلقہ عملہ شریک تھے۔ جنرل بس سٹینڈ کی حدود میں 8 کنال سے زائد کمرشل سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔وا گزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔قبضہ مافیا نے چھٹی کے روز اتوار کو سرکاری اراضی پر تعمیر شروع کی تھی۔ بلدیہ عظمیٰ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر عمارت مسمار کردی ہے۔ پولیس سٹیشن راوی روڈ میں قبضہ مافیا کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پرقبضہ مافیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ متعلقہ حکام کو قبضہ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن