لاہور (خصوصی نامہ نگار )سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسیں شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ ہے غزہ کا گلا گھونٹا جارہا ہے ۔ہسپتالوں پر بمباری سے زیادہ شرمناک عمل کیا ہوسکتا ہے اگر عالمی اداروں نے یہ ظلم بند نہ کرائے تو دنیا کا امن داو پر لگ جائے گا۔دنیا کے ہر آزادی پسند اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے شخص کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے۔