لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے کہا کہ صہیونیوں نے دنیاکاامن تباہ کردیا،فلسطینیوں نے جرأت وبہادری اورصبرواستقلال کی نئی تاریخ رقم کردی،خواتین ،بچوں اوربزرگوں سمیت ہرعمرکے فلسطینی نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ یہودیوں کی بدعہدی اورانسانیت دشمنی ڈھکی چھپی نہیں،انہوں نے کہا کہ نیتن یاہوانسان کے روپ میں بھیڑیاہے ،اس کے ظلم نے غزہ کوکھنڈربنادیا، زمانہ قدیم کے فرعون کی جگہ نیتن یاہونے لے رکھی ہے،میاں محمد جمیل نے کہا کہ نیتن یاہو نمرود،شداد اورہامان سے بھی بدتراورظالم ومتکبر ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اوریہ بدبخت جھنم واصل ہوکررہے گا۔
صہیونیوں نے دنیا کا امن تباہ کردیا: میاں جمیل
Dec 06, 2023